Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

لوک سبھا کی کارروائی دن بھر کیلئے ملتوی

نئی دہلی 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کے مسئلہ پر اپوزیشن کے احتجاج کی وجہ سے لوک سبھا کی کارروائی کو آج دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔ التواء کے بعد جب دوپہر میں ایوان کی کارروائی کا دوبارہ آغاز ہوا کچھ ارکان نے گڑبڑ کی۔ گڑبڑ کا سلسلہ جاری رہنے پر بعدازاں کارروائی کو دن بھر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔

 

پارلیمنٹ تعطل ختم کرنے حکومت کی کوشش ناکام
حیدرآباد 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ غیر رسمی ملاقات کے ذریعے پارلیمنٹ میں تعطل ختم کرنے حکومت کی کوشش آج ناکام ہوگئی ہے۔ لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہاکہ اگر وزیراعظم یا اسپیکر لوک سبھا ایک کل جماعتی اجلاس منعقد کرتے ہیں تو وہ لوگ اس میں شرکت کریں گے۔ کھرگے نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کا اپنا اجلاس منعقد ہوگا جس میں اس مسئلہ پر غور کیا جائے گا۔ کئی اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے آج راجیہ سبھا میں قائد اپوزیشن غلام نبی آزاد کے چیمبر میں ملاقات کی۔ قبل ازیں پارلیمانی اُمور کے وزیر اننت کمار نے کہاکہ ایک غیر رسمی ملاقات کا منصوبہ ہے اور حکومت، اپوزیشن جماعتوں کی تشویش کی سماعت کرے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT