Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لوک عدالت میں دس مقدمات کا فیصلہ

لوک عدالت میں دس مقدمات کا فیصلہ

کوبیر۔9اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر کے سب انسپکٹر آف پولیس ڈی ۔ رمیش نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ کوبیر اور اس کے اطراف و اکناف کے مواضعات کی جرائم اور حادثات کی رپورٹ پولیس ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ بھینسہ کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کو بھجوائی جاتی ہے ۔ بعدازاں لوک عدالت کا انعقاد عمل میں آتا ہے تو دونوں فریقین کو لوک عدالت میں بلواکر ان کے مسائل کی یکسوئی کی جاتی ہے ۔ اب کی بار بھینسہ کے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ نے لوک عدالت میں 10مقدمات کا تصفیہ کردیا گیا جو ایک مدت سے عدالت میں زیر دوراں تھا ۔ اس موقع پر سب اسنپکٹر کے علاوہ پولیس عملہ بھی موجود تھا ۔

TOPPOPULARRECENT