Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لوک عدالت میں موظف ملازمین کو ملازمتیں

لوک عدالت میں موظف ملازمین کو ملازمتیں

نظام آباد:8؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)لوک عدالت میں موظف ملازمین کو ملازمت فراہم کرنے کیلئے موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ محکمہ عدالیہ سے موظف ملازمین درخواست گذاری کے اہل ہوں گے۔ لوک عدالت کے چیرمین محمد نور اللہ غوری نے بتایا کہ اسٹینو کم ٹائپس، ٹائپس کم اسسٹنٹ کی مخلوعہ جائیدادوں کیلئے درخواستیں مطلوب ہیں۔ 22؍ جون تک درخواستیں لوک عدالت آفس فارسٹ ٹراک کورٹ کے کامپلکس میں واقع آفس میں داخل کرسکتے ہیں۔ موظف 65 سال یافتہ افراد ملازمت کے اہل ہوں گے ۔ ملازمت کے دوران کسی قسم کی تادیبی کارروائی، برطرف یافتہ ملازمین اس کیلئے اہل نہیں ہوں گے اور ملازمین کی 15 ہزار روپئے ہر ماہ اعزازیہ حاصل ہوگا۔ خواہشمند افراد 22 ؍ جون تک درخواست گذاری کرنے کی خواہش کی گئی ۔

ایک خاتون مشتبہ حالت میں فوت
نظام آباد:8؍ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)IIIٹائون کے علاقہ میں ایک خاتون مشتبہ حالت میں فوت ہوگئی۔ سب انسپکٹر IIIٹائون سری ہری نے بتایا کہ دبہ کے علاقہ میں مارواڑی ہری چرن کالج کے پچھلے حصہ میں مقیم مہیش کی اہلیہ نیتا جلڈا تین ماہ قبل حلق کا آپریشن ہوا تھا اور بیماری میں مبتلا تھی۔کل گھر میں تنہا تھی اور فیان سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مہیش فون پر بیوی سے ربط پیدا کرنے پر ناکام ہونے پرگھر پہنچ کر دیکھا تو نیتا جلڈا فیان سے لٹکی ہوئی تھی اور پولیس کو اطلاع دینے پر یہاں پہنچ کر تفصیلات حاصل کی۔ نیتا جلڈا کی موت پر شک و شبہات ظاہر کرتے ہوئے پولیس اس خصوص میں مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT