Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / لوک پال بل میں ترمیم زیر التوا ‘ حکومت

لوک پال بل میں ترمیم زیر التوا ‘ حکومت

نئی دہلی 13 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت نے آج سپریم کورٹ کو مطلع کیا کہ لوک پال بل میں ایک ترمیم پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے اور امکان ہے کہ یہ کام مارچ میں ہوجائیگا ۔ اٹارنی جنرل مکل روہتگی نے جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل ایک بنچ کو مطلع کیا کہ لوک پال بل میں ترمیم امکان ہے کہ پارلیمنٹ میں ماہ مارچ میں ہوجائیگی ۔ سینئر وکیل شانتی بھوشن اور وکیل پرشانت بھوشن نے ‘ جو ایک این جی او کی نمائندگی کر رہے تھے ‘ کہا کہ لوک پال قانون ایک طویل جدوجہد کے بعد منظور کیا گیا تھا اور حکومت اس کو کارکرد بنانے کیلئے کچھ بھی نہیں کر رہی ہے ۔ بھوشن نے کہا کہ یہ قانون موجود ہے جو تین سال قبل ایک طویل جدوجہد کے بعد تیار کیا گیا تھا ۔ حکومت کا یہ فرض ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ اس پر عمل آوری ہوسکے ۔ بنچ نے کہا کہ اس کیس کی اب قطعی سماعت ہوگی ۔ آئندہ سماعت 28 مارچ کو مقرر کی گئی ہے ۔ 7 ڈسمبر کو سپریم کورٹ نے حکومت سے کہا تھا کہ وہ لوک پال قانون میں ترمیم سے متعلق اسٹانڈنگ کمیٹی کی رپورٹ کی نقل عدالت میں پیش کرے ۔ مکل روہتگی نے عدالت کو مطلع کیا کہ اعلی ترین اتھاریٹی کو حالات سے مطلع کردیا گیا ہے اور اس عمل میں تیزی پیدا کی جائے گی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT