Friday , July 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لو لگنے سے سرپنچ فوت

لو لگنے سے سرپنچ فوت

حسن آباد۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد منڈل کے مختلف مواضعات بالخصوص پہاڑی سلسلہ سے ملحقہ قبائیلی تانڈوں میں جاریہ ہفتہ موسم گرما اپنی پوری آب و تاب پر ہے۔ تیز دھوپ اور شدید گرمی کی تمازت سے انسانوں کے علاوہ دیگر مخلوقات بھی شدید طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ بڑے پیمانے پر پیش آرہی پانی کی قلت کے باعث چوپایوں کی حالت بھی انتہائی قابل رحم ہوگئی ہے۔ حسن آباد منڈل کے بیشتر مواضعات میں لوگ لگنے کے باعث کئی افراد شدید طور پر متاثر ہوکر زیر علاج ہیں۔ موضع پوٹلہ پلی کے سرپنچ 33سالہ رمیش جو کہ گزشتہ ایک ہفتہ سے موضع میں ہورہے مشن بھگیرتا کے کاموں کی نگرانی کررہے تھے آج لو لگنے کے باعث شدید طور پر متاثر ہوکر فوت ہوگئے۔ موضع ـآزاد پور میں ستیہ وتی نامی 42سالہ گھریلو خاتون جو کہ تنہا اپنی دختر کی شادی کی تیاریوں میں دو ہفتے سے مصروف تھی آج کریم نگر روانگی کے دوران بس میں شدید دھوپ و لو لگنے سے برسر موقع فوت ہوگئی۔

 

پولیس ہیڈکانسٹبل کی
خاندان سمیت خود کشی
بنگلورو۔24۔مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر کے سمپیگے ہلی پولیس تھانہ کی حدود میں ایک پولیسہیڈ کانسٹبل نے اقدام خود کشی کرنے کے ساتھ اپنی بیوی اور بچوں کو بھی زہر دے کر ماردیا۔ دفتر وزیر اعلیٰ میں کانسٹبل کی ڈیوٹی پر تعینات 35سالہ سبھاش چندرا نے خود زہر پی لیا اور اس سے پہلے اپنی بیوی مینا ، بچوں تین سالہ مانوی اور دیڑھ سالہ پرتھوی کو بھی زہر دے کر ماردیا۔ اس خاندان نے 22مئی کی رات زہر کھالیاتھا، آج صبح اس کا پتہ چلا تو فوری طور پر سبھا ش اور اس کے بیوی بچوں کو اسپتال پہنچایا گیا ،جہاں سبھاش کی حالت نازک بتائی گئی ہے جبکہ اس کی بیوی اور بچے فوت ہوگئے۔ جیسے ہی اس واقعہ کی اطلاع ملی پولیس نے دروازہ توڑ کر تمام کو بیاپ ٹسٹ اسپتال پہنچایا۔ اس خود کشی کی وجہ کا پتہ چل نہیں پایا ہے۔ سی اے آر میں ہیڈکانسٹبل کی ملازمت پر قائم سبھاش چندرا کو چار ماہ قبل وزیراعلیٰ کی ہوم آفس کرشنا میں متعین کیاگیاتھا۔ ہیگڈے نگر میں سمپیکے ہلی پولیس تھانہ کے عقب میں موجود پولیس کوارٹرس میں اسے مکان دیا گیا تھا۔اعلیٰ پولیس افسران نے شبہ کیا ہے کہ قرض کے بوجھ سے پریشان سبھاش چندرا نے اقدام خود کشی کیا ہوگا۔بلاری کے متوطن سبھاش چندرا نے چار سال قبل داونگیرے کی وینا سے شادی کی تھی اور اس کے بعد سے یہ دونوں بنگلور ہی میں مقیم تھے۔ یہ بھی بتایاجاتاہے کہ سبھاش چندرا کرکٹ سٹہ بازی کا عادی تھا، ہوسکتا ہے کہ اسی میں خسارہ کے نتیجہ میں اس نے یہ قدم اٹھایا ہوگا ۔ اڈیشنل کمشنر آف پولیس ہیمنت نمالکر ، جوائنٹ کمشنر پولیس سی اے آر راجپا، ڈی سی پی ہرشا کمار اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں نے پولیس کوارٹرس کا دورہ کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT