Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لُو لگنے سے ایک شخص فوت

لُو لگنے سے ایک شخص فوت

کوڑنگل ۔ 21۔ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) زبردست دھوپ اور لُو لگنے سے ممبرس پیٹ منڈل کے نمائندہ مقام دودھیال میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کی بموجب مقامی لوگ اور خاندانی افراد نے بتایا کہ موضع دودھیال کا متوطن 45 سالہ سم پلی پیدا وینکٹیا حسب معمول گزشتہ روز اپنے کھیت میں جانوروں کو پانی پلانے کے بعد آبادی میں رچائی جانے والی شادی میں شرکت کے بعد اپنے مکان پہنچا ۔ بے چینی محسوس کرتے ہوئے لیٹ گیا ۔ کچھ ہی دیر بعد اچانک فوت ہوگیا ۔ خاندانی افراد نے بتایا کہ دھوپ کی تمازت میں کھیت جانے اور آنے کے دوران دھوپ اور لُو لگنے سے موت واقع ہوئی ہے ۔ متوفی کو دو لڑکے اور لڑکی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT