Sunday , September 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیراہتمام تہنیتی تقریب و مشاعرہ

لٹریری فورم ظہیرآباد کے زیراہتمام تہنیتی تقریب و مشاعرہ

ظہیرآباد ۔ 24 ۔ مارچ ( پریس نوٹ ) جناب شفیع الدین ایڈوکیٹ کی اطلاع کے بموجب لفظ ( لٹریری فورم ظہیرآباد ) کے زیراہتمام 26 مارچ بروز ہفتہ رات9 بجے رائل باورچی ہوٹل کی بالائی منزل چوراہا ظہیرآباد میں سینئر صحافی جناب عبدالقادر فیصل کے صحافت میں 25 سال مکمل ہونے پر ایک تہنیتی تقریب منعقد کی جارہی ہے دیگر مہمانان میں جناب نذیر احمد صدر شعبہ اردو ویمنس کالج کوٹھی حیدرآباد اور کہنہ مشق شاعر امیرالدین امیر ، بیدر شامل ہیں ۔ جناب فیصل نے صحافت کے ذریعہ اردو زبان و ادب کی بہترین خدمات انجام دی ہیں ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے فورم نے ان کی تہنیت کا فیصلہ کیا ہے ۔ جناب سعد اللہ خان سبیل اجلاس کی غرض و عنایت پر روشنی ڈالیں گے ۔ بعدازاں محفل مشاعرہ منعقد ہوگی مسرز لطیف آرزو کوہیر ، فیاض علی سکندر ، سداشیو پیٹ منیر ساخر ، سعد اللہ خان سبیل ، شکیل ظہیرآبادی ، ڈاکٹر نوید عبدالجلیل ، حافظ نظام الدین ، شفیع اللہ شفیع ، فیض عباسی اپنا منتخبہ کلام پیش کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT