Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ناساز،آئی سی یو میں داخل

لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ناساز،آئی سی یو میں داخل

کراچی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) لٹل ماسٹر حنیف محمد کی طبیعت ناساز ہوگئی،انہیں کراچی کے مقامی اسپتال میں داخل کرلیا گیاہے،جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ حنیف محمد گزشتہ کئی برس سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور ان کی کیمو تھراپی کافی عرصے سے چل رہی ہے ،گزشتہ رات ان کی طبیعت اچانک زیادہ خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال کے ا?ئی سی یو میں منتقل کیا گیا۔لٹل ماسٹرحنیف محمد کی طبیعت اب قدرے بہتر ہیاور انہیں ا?ئی سی یو سے روم میں شفٹ کردیا گیا ہے،حنیف محمد اور ان کے اہل خانہ نے دعائوں کی اپیل کی ہے۔لٹل ماسٹر حنیف محمد نے 55 ٹیسٹ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی 3915 رنز اسکور کئے جس میں ویسٹ انڈیز کیخلاف 337 رنزکی انفرادی اننگ بھی شامل ہے۔

TOPPOPULARRECENT