Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکیاں اپنے اخلاق و کردار سے مہذب معاشرہ کی تشکیل کریں

لڑکیاں اپنے اخلاق و کردار سے مہذب معاشرہ کی تشکیل کریں

شاداں ڈگری کالج فارویمن کی سالانہ تقریب سے ڈاکٹر زہرہ شاہ عالم رسول خان و ڈاکٹر قیصر جمیل کا خطاب
حیدرآباد ۔9؍جنوری۔ (پریس نوٹ) لڑکیاں اور خواتین اپنے اخلاق اور بہتر کردار کے ذریعہ مہذب معاشرہ کی تشکیل کریں ان خیالات کا اظہار شاداں ڈگری کالج فار ویمن کی سالانہ تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر قیصر جمیل ڈین اسکول آف لائف سائنسس جواہر لعل نہرو انسٹی ٹیوٹ آف اڈوانسڈ اسٹڈیز نے کیا۔ وہ آج عظمت آڈیٹوریم ،شاداں کالج ایجوکیشن سوسائٹی ، خیریت آباد میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو تھیں۔ محترمہ ڈاکٹر زہرہ شاہ عالم رسول خان سکریٹری شاداں ویمنس کالج آف انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی خیریت آباد مہمانِ اعزازی کی حیثیت سے مدعو تھیں۔ محترمہ ڈاکٹر قیصر جمیل نے اس موقع پر شاداں ڈگری کالج فار ویمن کی طالبات کو مبارکباد دیتے ہوئے انہیں مستقبل میں کامیاب زندگی گزارنے کیلئے اپنے زرین مشوروں سے نوازا۔ انہوںنے کہا کہ انسان تعلیم حاصل کرکے اپنی زندگی کو کامیاب اور ناکام بناسکتا ہے ۔ ڈاکٹر قیصر جمیل نے شاداں انتظامیہ کی ستائش کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا انہوں نے کہا کہ جس طرح ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان نے لڑکیوں کی اعلیٰ تعلیم کو فوقیت دی اور ابتدائی سطح سے اعلیٰ تعلیم تک کے حصول کے لئے ان اداروں کا قیام عمل میں لایا اس سے استفادہ کرنے کی ملت اسلامیہ کے طلباو طالبات کو ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلب شہر میں واقع شاداں ڈگری کالج فار ویمن شہر کے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اہم رول ادا کررہا ہے۔ انہوں نے آخر میں ڈگری کالج کی اس سالانہ تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کرنے پر پرنسپل اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیااور لڑکیوں کو بہتر مستقبل کے لئے دعائیں دیں۔ڈاکٹر زہرہ شاہ عالم رسول خان نے کہا کہ طالبات مثبت سوچ و فکر کے ساتھ اپنی تعلیم کو جاری رکھتے ہوئے مستقبل کی کامیاب زندگی کے لئے نمایاں کردار ادا کریں۔ پرنسپل ڈاکٹرنسیم اختر نے کالج کی رپورٹ پیش کی انہوںنے بتایا کہ کالج کا قیام 1989ء میں عمل میں آیا اور یونیورسٹی کے امتحانات میں ابتداء ہی سے کالج کی طالبات امتیازی نشانات حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈلس حاصل کیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال گذشتہ 2015میں ’’نرچر‘‘ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس میں طالبات نے اپنے اپنے ڈپارٹمنٹ کے تحت پروجکٹس پیش کئے ۔ کالج کی طالبات کالج میں منعقد ہونے والے تعلیمی وکلچرل اور اسپورٹس پروگراموں میں بھی حصہ لیتی ہیں۔ 2015کے دوران مختلف ڈپارٹمنٹ کی جانب ڈگری کالج میں ہر سال سمینارس اور کانفرنسس منعقد کئے جاتے ہیں۔ مائیکرو بیالوجی ڈپارٹمنٹ نے ڈی این اے ٹکنالوجی پر 7؍ اگسٹ 2015کو سمینار منعقد کیا تھا جس سے ڈاکٹر شردھا بھونس کالج پی جی کالج نے بھی مخاطب کیا تھا۔ نیوٹریشن ڈپارٹمنٹ نے بھی سیمنار ، کانفرنس منعقد کئے۔ ڈاکٹر پروین جہاں نے بھی اس پروگرام کو مخاطب کیا اور تمام طالبات سے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ پرنسپل اور مہمانان کے ہاتھوں طالبات کو مختلف انعامات سے نوازا گیا۔ پرنسپل نسیم اختر نے مہمانوں ، اسٹاف اور طالبات کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر طالبات کی جانب سے مختلف کلچرل پروگرام پیش کئے گئے۔ طالبات اور اساتذہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔طالبات کو محترمہ ڈاکٹر زہرہ شاہ عالم رسول خان اور ڈاکٹر قیصر جمیل و دیگر نے انعامات عطا کئے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT