Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / لڑکیوں اور خواتین کے لئے سیلف ڈیفنس ورک شاپ

لڑکیوں اور خواتین کے لئے سیلف ڈیفنس ورک شاپ

حیدرآباد۔10 اکٹوبر (پریس نوٹ) ملک میں تیزی سے بڑھتے ہوئے تشدد، جرائم اور لاقانونیت کو دیکھتے ہوئے ہمارے معاشرہ کا سنجیدہ طبقہ کافی تشویش کا شکار ہے۔ خصوصاً خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم حددرجہ فکر کا باعث ہے۔ ان حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہاپکیڈو اسوسی ایشان تلنگانہ نے لڑکیوں اور خواتین کو اپنی حفاظت آپ کرنے کے لائق بنانے کا بیڑا اٹھایا ہے۔ محمد ظہیر الدین صدر ہاپکیڈو اسوسی ایشن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اسی سلسلہ میں بروز پیر 12 اکٹوبر صبح 10 تا 1 بجے دن بمقام الحرا اسکول ٹولی چوکی میں سیلف ڈیفنس ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ممبئی سے ہاپکیڈو فیڈریشن انڈیا کے بانی و صدر محمد سردار شیخ کوٹریننگ کیلئے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ تمام شرکاء کو ورک شاپ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں گی۔ تفصیلات کیلئے 040-65455786 ، 9849024785 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT