Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ ، ڈاکٹر گرفتار

لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ ، ڈاکٹر گرفتار

’ شی ‘ ٹیم کی کارروائی ، 11 افراد میں 5 کمسن بھی شامل
حیدرآباد ۔ 28 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز) : حیدرآباد سٹی پولیس کی شی ٹیموں نے مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے اور انہیں ہراساں و پریشان کرنے والے کل گیارہ منچلے افراد بشمول 5 کمسن کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ان میں ایک ڈاکٹر بھی شامل ہے ۔ گرفتار افراد میں چند کو دو دن کی سزا سنائی گئی ہے ۔ شی ٹیم نے سنتوش نگر کے علاقہ میں روزانہ بس کا تعاقب کرتے ہوئے کالج کی لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے چرن اور وینکٹیش کو گرفتار کرلیا ۔ آر ٹی سی بس ڈرائیور کی شکایت پر شی ٹیم نے ثبوت کے ساتھ ان کے خلاف کارروائی انجام دی ۔ یہ دو منچلے لڑکے روزانہ 5 کیلو میٹر تک بس کا تعاقب کرتے تھے ۔ جب کہ دوسرے واقعہ میں شی ٹیم نے ایک ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا ۔ جو ٹولی چوکی علاقہ کا ساکن ہے ۔ پولیس نے اس کا نام عمر بتایا ہے جو فون کالس کرتے ہوئے لڑکی کو ہراساں و پریشان کررہا تھا ۔ پولیس نے سنجیوا ریڈی نگر میں 5 کمسن لڑکوں کو لڑکیوں سے چھیڑ چھاڑ اور ہراساں و پریشان کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا اس کے علاوہ اس علاقہ سے گنیش اور رشا پال سنگھ نامی لڑکوں کو بھی گرفتار کرلیا جو علاقہ میں داداگیری کرتے ہوئے لڑکیوں اور خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کررہے تھے ۔ کالج کی لڑکیوں کے علاوہ کالج کی خاتون ٹیچروں کے خلاف بھی ناقابل بیان الفاظ کا استعمال کررہے تھے ۔ پولیس نے دیگر واقعات میں کارتیک اور پرکاش کے علاوہ فیس بک پر لڑکی کو ہراساں و بدنام کرنے کے الزام میں بنجارہ ہلز کے ساکن ضیا الدین کو گرفتار کرلیا ۔ جنہیں دو دن کی سزا اور جرمانہ عائد کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT