Thursday , August 17 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکیوں کو فحش مسیج اور ہراسانی 30 سے زائد سم کاڈرس کا استعمال ، دو افراد کو شی ٹیم نے گرفتار کرلیا

لڑکیوں کو فحش مسیج اور ہراسانی 30 سے زائد سم کاڈرس کا استعمال ، دو افراد کو شی ٹیم نے گرفتار کرلیا

حیدرآباد /7 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سنٹرل کرائم اسٹیشن ( سی سی ایس ) کی شی ٹیم نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا جو خاتون کو قابل اعتراض میسیجس روانہ کرتے ہوئے اسے ہراساں کیا کرتا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ ساجد حسین ساکن لال باغ ، عنبر پیٹ ایک خاتون اور اس کے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کو فحش اور قابل اعتراض میسیجس روانہ کرتے ہوئے اسے ہراساں کر رہا تھا ۔ جس کے سبب خاتون اور اس کے سسرالی رشتہ داروں کے درمیان تنازعہ پیدا ہورہا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ ساجد حسین مسروقہ موبائیل فونس کا استعمال کرتے ہوئے مسیجس روانہ کیا کرتا تھا اور وہ تقریباً30 سے زائد سم کارڈس کا استعمال کیا تھا ۔ شی ٹیم نے ساجد حسین کا پتہ لگانے میں کامیابی حاصل کرلی اور اسے عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا جہاں پر اس کے خلاف نربھئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ایک اور واقعہ میں شی ٹیم نے 22 سالہ طالب علم کے سری سیلم ساکن حیدرشاہ کوٹ کو ایک خاتون اور اس کے والدین کو قابل اعتراض میسیجس روانہ کرنے پر گرفتار کرکے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT