Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکیوں کیلئے ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلوما کورس

لڑکیوں کیلئے ہوٹل مینجمنٹ میں ڈپلوما کورس

حیدرآباد 30 اپریل (این ایس ایس) کملا نہرو پالی ٹیکنک فار ویمن، نمائش میدان حیدرآباد کی جانب سے لڑکیوں کے لئے تین سالہ ڈپلوما کورس اِن ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹیکنالوجی کی پیشکش کی جارہی ہے۔ اس کے لئے 10+2 یا مماثل قابلیت رکھنے والے اہل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے 7337097378 ، 9866143491 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
ودیا ساگر راؤ کی سرکاری اعزازات
کے ساتھ آخری رسومات
حیدرآباد۔/30اپریل، ( این ایس ایس ) آبپاشی کے ماہر آر ودیا ساگر راؤ کی آخری رسومات آج یہاں عنبرپیٹ شمشان میں سرکاری اعزازات کے ساتھ انجام دی گئیں۔ حکومت کے مشیر کی آخری رسومات میں جنکا ہفتہ کو انتقال ہوگیا، وزراء ٹی ہریش راؤ، ٹی سرینواس یادو، ارکان پارلیمنٹ بی نرسیا گوڑ، ملا ریڈی، رکن کونسل این لکشمن راؤ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس نے ہوا میں تین راؤنڈ فائر نگ کی۔

TOPPOPULARRECENT