Tuesday , May 23 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے مرکز کے اقدامات

لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے مرکز کے اقدامات

حیدرآباد۔/8فبروری، ( سیاست نیوز) وزارت فروغ انسانی وسائل نے سنٹرل اڈوائزری بورڈ آف ایجوکیشن کے نام سے ایک سب کمیٹی تشکیل دی ہے جو ملک میں لڑکیوں کی تعلیم کے مسائل کا جائزہ لے گی۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر کی چیرمین شپ میں یہ سب کمیٹی لڑکیوں کے تعلیمی اُمور کا جائزہ لے گی۔ سب کمیٹی کی پیش کردہ رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی لڑکیوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے مختلف اقدامات کئے جائیں گے۔ جنسی مساوات کے فرق کو دور کرتے ہوئے لڑکیوں کو بھی بہتر سے بہتر تعلیم دینے پر توجہ دی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر اور وزیر اعظم کڈیم سری ہری کی زیر صدارت سب کمیٹی ملک بھر میں لڑکیوں کے اسکولوں میں داخلے کی شرح کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کرانے کی ترغیب دی جائے گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT