Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکی سے دست درازی ‘فوجی جوان کے خلاف مقدمہ

لڑکی سے دست درازی ‘فوجی جوان کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) حالت نشہ میں کم عمر لڑکی سے دست درازی پر فوجی جوان کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ انسپکٹر ترملگیری آر ایس راجو نے بتایا کہ 14 سالہ کم عمر لڑکی کل رات بہن کے ہمراہ میڈیکل سے دوا خریدکر مکان واپس ہو رہی تھی کہ فوجی جوان اشوک نے مبینہ طور پر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ اور دست درازی کی ۔ لڑکی کی چیخ و پکار پر لوگ جمع ہوگئے ۔فوجی عہدیداروں نے اسے حراست میں لے لیا ۔ تروملگری پولیس نے جوان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعہ 354 کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔
تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے خاتون ہلاک
حیدرآباد ۔ /2 اگست (سیاست نیوز) تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے بموجب جی ساوترماں ساکن پیرم چیرو سڑک عبور کررہی تھی کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر دیدی ۔ حادثہ میں وہ برسرموقعہ ہلاک ہوگئی اور نارسنگی پولیس نے مقدمہ درج کرکے گاڑی کے ڈرائیور کا پتہ لگانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT