Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر تصادم میں 4 افراد زخمی

لڑکی سے چھیڑ چھاڑ پر تصادم میں 4 افراد زخمی

مظفر نگر ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ہیبت پور گاؤں میں ایک لڑکی کے ساتھ بعض نوجوانوں کی چھیڑ چھاڑ پر مختلف فرقوں کے دو گروہوں میں تصادم ہوگیا ۔ جس میں 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ کل اس وقت پیش آیا جب ایک بس میں سوار 2 نوجوانوں نے دوسرے فرقہ کی ایک لڑکی کے خلاف نازیبا ریمارکس کیے جس پر دونوں گروپس میں تصادم کے باعث 4 افراد زخمی ہوئے ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ( سٹی ) شرون کمار نے بتایا کہ صورتحال اب قابو میں ہے اور اس گاؤں میں اضافی پولیس جمعیت متعین کردی گئی ہے ۔ اس واقعہ میں 14 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے جس میں 4 کی گرفتاری عمل میں آئی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT