Tuesday , April 25 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

لڑکی پر حملہ کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد /2 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی سے انکار پر لڑکی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے نوجوان کو شاہ علی بنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ 26 سالہ محمد امجد ساکن آصف نگر نے کل رات قاضی پورہ علاقہ میں عرشیہ نامی لڑکی کے مکان پر پہونچ کر شادی کی پیشکش کی لیکن والدین کے انکار پر انتقامی کارروائی کرکے اس نے درانتی سے وار کرنا شروع کردیا جس میں لڑکی شدید زخمی ہوگئی ۔ حملے سے بچنے کی کوشش کے دوران لڑکی کے والد مزدود بن عبداللہ بھی زخمی ہوگئے ۔ امجد کے پر لڑکی کے رشتہ داروں نے اسکی آنکھوں میں مرچ پاؤڈر چڑک کر اس پر قابو پایا ۔ اے سی پی فلک نما محمد تاج الدین احمد نے بتایا کہ امجد اور عرشیہ کا گذشتہ 5 سال سے معشقہ چل رہا تھا اور لڑکے نے شادی کی پیشکش کی لیکن وہ بے روزگار ہونے کے سبب لڑکی کے والدین نے شادی سے انکار کردیا تھا ۔ پولیس نے نوجوان کے خلاف تعزیرات ہند کے دفعات 307 اور 354 کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا اور آج عدالت میں پیش کرنے کے بعد اسے جیل منتقل کردیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT