Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کا جنسی استحصال ، سافٹ ویر انجینئر گرفتار

لڑکی کا جنسی استحصال ، سافٹ ویر انجینئر گرفتار

حیدرآباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) میڑچل پولیس نے ایک سافٹ ویر انجنیئر کو لڑکی کا جنسی استحصال کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ شادی کے نام پر گرفتار شخص یوگیندر لڑکی کا جنسی استحصال کررہا تھا ۔ اس سافٹ ویئر انجنیئر کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یوگیندر جو پیشہ سے سافٹ ویر انجنیئر تھا گزشتہ چند عرصہ سے چینائی میں ملازمت کررہا تھا ۔ اس نے پروتاپور کے علاقہ میں ایک لڑکی سے دوستی کرلی تھی ۔ ان دونوں کی پہچان فون کے ذریعہ ہوئی ۔ دوستی محبت اور اس کے بعد بغیر شادی کے ازدواجی تعلقات کا رخ اختیار کرگئی ۔ یوگیندر جو پہلے سے شادی شدہ تھا ۔ اس نے لڑکی سے اس بات کو راز میں رکھا اور اس لڑکی سے اپنی جنسی خواہشات کو پورا کررہا تھا ۔ جب لڑکی نے اس سے شادی کی خواہش کی تو اس کے تیور بدل گئے اور یہ شخص لڑکی کو ہراساں کرنے لگا ۔ لڑکی نے اپنی شکایت میں پولیس کو بتایا کہ یوگیندر اسے جسمانی اور ذہنی اذیت پہونچا رہا تھا اور وہ خاموش تھی تاہم اس کی ہراسانی میں دن بہ دن ہورہے اضافہ کو دیکھ کر لڑکی نے مسئلہ کو پولیس سے رجوع کردیا ۔ پولیس نے یوگیندر کو گرفتار کرتے ہوئے عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

TOPPOPULARRECENT