Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کا لباس پہن کر 19سالہ لڑکے نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

لڑکی کا لباس پہن کر 19سالہ لڑکے نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی

حیدرآباد 9مئی (سیاست نیوز )لڑکی کا لباس پہن کر ایک 19سالہ لڑکے نے پھانسی لگاکر خودکشی کرلی۔یہ واقعہ آندھراپریش کے ضلع مغربی گوداوری کے ٹی نرساپورم منڈل کے ماکن واری گوڑم میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ لڑکا جاوید اپنی دادی کے مکان میں رہتا تھا ۔وہ پالی ٹکنک کورس کی تعلیم حاصل کررہا تھا۔کل رات جب گھر کے تمام افراد کھانا کھانے کے بعد سوگئے تو اس نے لڑکی کے کپڑے پہنے اور یہ انتہائی اقدام کیا۔ اس نے پھانسی لگانے کے لئے اپنی دادی کی ساڑی کا استعمال کیا ۔بتایا جاتا ہے کہ جاوید کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں تھی اور وہ کچھ دنوں سے ذہنی تناو میں تھا ۔بتایا جاتا ہے کہ بچپن سے ہی اس کو لڑکیوں کے لباس پسند تھے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔ اس اچانک واقعہ نے اطراف میں رہنے والوں کو حیرت زدہ کردیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT