Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

لڑکی کو بلیک میل کرنے والا نوجوان گرفتار

حیدرآباد7جولائی(یواین آئی)لڑکی کے قابل اعتراض ویڈیو پر اس کو بلیک میل کرنے پر آندھراپردیش کے مغربی گوداوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو دبئی سے واپسی پر ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرلیاگیا ۔اس ویڈیو کو اس نے فیس بک چیٹ کے دوران ریکارڈ کرلیا تھا۔ضلع مغربی گوداوری کے پیروالی منڈل کے موکامالا گاوں کے رہنے والے کے اماناراجو کی دوستی نکریکل سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سے فیس بک پر ہوگئی ۔ اس نے لڑکی سے شادی کا وعدہ کیا ۔اسی دوران اس نے لڑکی سے اصرار کیا کہ وہ اس کے ساتھ ویڈیو چیٹ کے دوران برہنہ ہوجائے کیونکہ وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہے ۔اس نے لڑکے کی برہنہ انداز کی ویڈیو کی ریکارڈنگ کرلی اور اس کو اپنے کمپیوٹر میں محفوظ کرلیا۔کچھ عرصہ کے بعد جب لڑکی نے اس سے شادی کے لئے اصرار کیا تو اس نے شادی سے انکار کردیا اور دھمکی دی کہ وہ اس کے ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردے گا۔جب لڑکی نے یہ محسوس کیا کہ اس کے ساتھ دھوکہ ہوا تووہ پولیس سے رجوع ہوئی۔نلگنڈہ کے ایس پی کی ہدایت پر پولیس نے اس نوجوان کی نقل وحرکت پر نظر رکھی اور جب وہ دبئی سے اپنے گھر جانے کے لئے ممبئی پہنچا تو پولیس نے ملزم کو ممبئی ایرپورٹ پر گرفتار کرکے اسے نلگنڈہ منتقل کردیا ۔راجو ، دبئی کی ایک پرائیویٹ کمپنی میں سوپر وائزر کے طورپر کام کر رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT