Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو دھمکانے اور بلیک میل کرنے والا ڈرائیور گرفتار

لڑکی کو دھمکانے اور بلیک میل کرنے والا ڈرائیور گرفتار

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) لڑکی کو دھمکانے اور بلیک میل کرنے کے الزام میں سائبر پولیس نے ایک کار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ۔ سائبر کرائم پولیس رچہ کنڈہ کمشنریٹ کے مطابق 27 سالہ راجو ساکن کتہ پیٹ کو پولیس نے گرفتار کرلیا جو پیشہ سے کیاب ڈرائیور ہے ۔ اس کی دوستی 3 سال قبل 21 سالہ لڑکی سے ہوئی تھی جو نرسنگ کی گریجویٹ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی کے ساتھ راجو کی دوستی ہوگئی تھی جو اکثر راجو کی کار میں سفر کیا کرتی تھی اس دوران اس لڑکی نے اپنا فیس بک اکاونٹ اور پاس ورڈ اس کیب ڈرائیور سے شیر کیا تھا ۔ اچانک گذشتہ دنوں راجو نے اس لڑکی کو سیر و تفریح کے اور بہی وقت گذارنے کی خواہش کی تاہم لڑکی نے اس کی اس پیشکش کو مسترد کردیا ۔ جس کے بعد سے راجو فیس بک پر بیہودہ پیغامات پوسٹ کرنے لگا اور طرح طرح کی دھمکیاں دے رہا تھا جس سے تنگ آکر لڑکی پولیس سے رجوع ہوئی اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT