Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو دھوکہ دینے والا پولیس کانسٹبل معطل

لڑکی کو دھوکہ دینے والا پولیس کانسٹبل معطل

حیدرآباد۔/9جون، ( سیاست نیوز)پیار و محبت کے نام پر لڑکی کو دھوکہ دینے والے کانسٹبل نرسمہا کو کمشنر پولیس سائبر آباد نے معطل کردیا۔ بتایا جاتا ہے کہ شیاملہ نامی لڑکی کی خودکشی کے بعد آج دلت طبقہ کی عوام نے زبردست احتجاج منظم کیا اور اس کانسٹبل کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ جارہا تھا۔ کمشنر پولیس راچہ کنڈہ نے پولیس محکمہ کے اے آر شعبہ سے وابستہ کانسٹبل نرسمہا کو خدمات سے معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق معطل شدہ کانسٹبل ونستھلی پورم ڈیویژن میں بحیثیت ڈرائیور خدمات انجام دے رہا تھا۔

TOPPOPULARRECENT