Friday , June 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو نشہ کا عادی بناکر عصمت ریزی خاطی سے پولیس کی پوچھ تاچھ

لڑکی کو نشہ کا عادی بناکر عصمت ریزی خاطی سے پولیس کی پوچھ تاچھ

حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) لڑکی کو نشہ کی عادی بناکر عصمت سے کھلواڑ کرنے کا سنسنی خیز واقعہ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ حدود میں پیش آیا ۔ تاخیر سے منظر عام پر آئے اس واقعہ کے بعد متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس میں شکایت کردی ۔ تفصیلات کے مطابق 25 سالہ لڑکی جو مادھاپور علاقہ میں واقع ایک لمیٹیڈ کمپنی میں کام کرتی تھی اس سے اس نوجوان کی تین سال قبل دوستی ہوئی ۔ لڑکی کو محبت کے نام پر اپنی جعلسازی کا شکار بناکر اس خاطی نوجوان نے اسے نشہ کا عادی بنادیا ۔ لڑکی کو سگریٹ نوشی کا پہلے عادی بنایا اور اس کے بعد ہر دن سگریٹ میں گانجہ ملاکر لڑکی کو دیا کرتا تھا ۔ لڑکی جیسے ہی اس گانجہ والے سگریٹ کو استعمال کرتی تو مدہوشی کا شکار ہوجاتی جس کے بعد یہ دھوکا باز شخص اس لڑکی کو اپنے ایک سرویس اپارٹمنٹ منتقل کرتا اور اس کی عصمت ریزی کررہا تھا ۔ لڑکی کی صحت اچانک بگڑنے سے اس کی والدہ کو شبہ ہوا اور اس کے بعد حقیقت منظر عام پر آئی

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT