Tuesday , October 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کو ہراساں کرنے والا آوارہ نوجوان گرفتار

لڑکی کو ہراساں کرنے والا آوارہ نوجوان گرفتار

شادی نہ کرنے پر تیزابی حملہ کی دھمکی کا شاخسانہ ، پولیس کی کارروائی
حیدرآباد /11 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر حیدرآباد میں لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور انہیں ہراساں کرنا سڑکوں پر ستانا اور ان کے خلاف فقرے کسنا یہ سب بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن اس شہر میں لڑکیوں کو خوف زدہ کرنے ایک واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے لڑکی کی شکایت پر فو ری کارروائی کرتے ہوئے منچلے آوارہ نوجوان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ جس نے لڑکی کو باضابطہ اس بات کی دھمکی دی تھی کہ اگر وہ اس سے شادی نہیں کرے گی تو اس پر تیزاب سے حملہ کردے گا ۔ بنجارہ ہلز پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2 اندرا نگر کی ساکن ایک 19 سالہ لڑکی جو ڈگری سال آخر کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس نے بالاخر پولیس سے رجوع ہوکر شکایت کردی ۔ لڑکی، والد کے ڈیوٹی جانے کے بعد اکیلی رہتی تھی چونکہ اس لڑکی کی والدہ نہیں ہے ۔ اسی محلہ کا 22 سالہ نوجوان ہریش اس لڑکی کو ہراساں کر رہا تھا اور گھر سے باہر نکلنا مشکل کردیا تھا ۔ جبکہ اس کی ہراسانی کی انتہاء یہ تھی کہ وہ لڑکی کی تنہائی میں اس کے مکان میں داخل ہونے کی کوشش بھی کرتا تھا ۔ محلہ کی دیگر لڑکیوں کے ساتھ بھی ہراسانی کو دیکھ کر ہریش کے والدین محلہ سے دور مادھاپور چلے گئے تھے ۔ لیکن اس کی حرکتوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ۔ شکایت گذار لڑکی کے مکان میں خود داخل ہونے کی کوشش کے علاوہ وہ اپنے ساتھیوں کو روانہ کرتا تھا تاکہ وہ لڑکی کو پریشان کریں ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے ہریش کو گرفتار کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT