Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کی خودسوزی

لڑکی کی خودسوزی

حیدرآباد /13 اگست ( سیاست نیوز ) والد کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ یہ واقعہ چندرائن گٹہ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیا جہاں 19 سالہ کوثر فاطمہ نے 9 اگست کو اپنے جسم پر مبینہ طور پر کیروسن ڈال کر آگ لگالی اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ کوثر جمال بنڈہ علاقہ کے ساکن محمد فاروق کی بیٹی تھی ۔ پولیس کے مطابق 9 اگست کو فاروق نے اپنی بیٹی کو ڈانٹ ڈپٹ کی جس سے دلبرداشتہ لڑکی نے خودسوزی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT