Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کی پیدائش پر رقم ڈپازٹ کرنے سے قاصر خاتون کی خودکشی

لڑکی کی پیدائش پر رقم ڈپازٹ کرنے سے قاصر خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) لڑکی کی پیدائش پر 10 لاکھ ڈپازٹ کرنے سے قاصر ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ جہاں 28 سالہ سواتی نے انتہائی اقدام کرلیا جو لڑکی کو جنم دینے کے بعد سے سسرالی رشتہ دار بالخصوص شوہر کی ہراسانیوں سے پریشان تھی ۔ سواتی کملانگر علاقہ کے ساکن انیل کمار کی بیوی تھی ۔ گذشتہ روز اس خاتون نے انتہائی اقدام کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ سواتی کے والد پی چندریا نے پولیس میں شکایت درج کروائی اور اپنے داماد کو بیٹی کی موت کا ذمہ دار ٹہرایا اور اس پر قتل کا الزام لگایا ۔ سواتی کے خاندانی ذرائع نے بتایا کہ سواتی اور انیل کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو 4 سال کا لڑکا اور ایک سال کی لڑکی ہے ۔ لڑکی کی پیدائش کے بعد سے اس خاتون کو کافی ہراسانی کا سامنا تھا اور 10 لاکھ کی رقم ڈپازٹ کروانے کیلئے لڑکی پر دباؤ ڈالا جارہا تھا ۔ جس پر خاتون پریشان تھی ۔ اقدام خودکشی سے ایک روز قبل بھی خاتون نے اپنی والدہ سے فون پر بات کرتے ہوئے حالات اور پریشانی سے واقف کروایا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT