Friday , October 20 2017
Home / جرائم و حادثات / لڑکی کے اغواء و قتل میں ہجوم کا شکار ملزم زخمی خاتون فوت

لڑکی کے اغواء و قتل میں ہجوم کا شکار ملزم زخمی خاتون فوت

حیدرآباد 23 اکٹوبر (سیاست نیوز) صنعت نگر میں کمسن لڑکی کا اغواء اور قتل کے واقعہ نے نیا رُخ اختیار کرلیا۔ کمسن لڑکی لاسیا کی ہلاکت کی اطلاع پر ہجوم کل برہمی کا شکار زخمی خاتون آج علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ یاد رہے کہ 4 سالہ لاسیا کے اغواء کی اطلاع سے دین دیال نگر صنعت نگر کے مقامی عوام میں بے چینی تھی۔ تاہم جیسے ہی لڑکی کی نعش برآمد ہوئی، مقامی عوام نے برہمی کے عالم میں 50 سالہ یادماں کو مارپیٹ کا نشانہ بنایا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 اکٹوبر لڑکی کا اغواء ہوا تھا اور پھر اس کی نعش برآمد ہوئی تھی اور اس کے بعد مقامی عوام نے خاتون کو زدوکوب کیا تھا۔ صنعت نگر پولیس مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT