Monday , August 21 2017
Home / شہر کی خبریں / لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں پر آج دوبہ دو پروگرام

لڑکے اور لڑکیوں کے رشتوں پر آج دوبہ دو پروگرام

رائیل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں مقرر، جناب زاہد علی خان صدارت کرینگے

حیدرآباد ۔ 22 اکٹوبر (دکن نیوز) ادارہ سیاست اور مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم کے زیراہتمام آج 66 واں دوبہ دو ملاقات پروگرام اتوار 23 اکٹوبر کو 10 بجے دن رائیل ریجنسی گارڈن روبرو پٹرول پمپ آصف نگر میں منعقد ہوگا۔ توقع ہیکہ جس میں لڑکے اور لڑکیوں کے والدین اور سرپرستوں کی بڑی تعداد شرکت کریں گی۔ جناب زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست و سرپرست اعلیٰ ایم ڈی ایف دو بہ دو پروگرام کی صدارت کریں گے۔ مولانا عبدالملک مظاہری خطیب مسجد فردوس وجئے نگر کالونی، جناب سعید بن محمد القعیطی اور جناب فیصل بن علی القعیطی پروپرائٹرس رائیل ریجنسی گارڈنس مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف خیرمقدم اور تعارف کروائیں گے۔ پروگرام کا آغاز قاری سید الیاس باشاہ کی قرأت سے ہوگا۔ جناب  احمد صدیقی مکیش بارگاہ رسالت مآب ؐ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کریں گے۔ اس دوبہ دو ملاقات پروگرام میں بھی انجینئرنگ، میڈیسن، پوسٹ گریجویٹ، گریجویٹس، انٹرمیڈیٹ، ایس ایس سی، عالم و فاضل، حافظ اور عقدثانی کیلئے علحدہ کیبن ہوں گے جہاں والدین اپنے حسب خواہش بائیو ڈاٹاس اور فوٹوز کا مشاہدہ کرنے کے بعد تبادلہ خیال کے ذریعہ رشتوں کا انتخاب کرسکیں گے۔ رجسٹریشن کاونٹر کا آغاز 10 بجے دن سے ہوگا۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ شخصی کونسلنگ کے علاوہ کمپیوٹرس پر بھی پیامات کی تفصیل اور فوٹوز کا مشاہدہ کرنے کا باقاعدہ نظم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ والدین کی ذمہ داری ہیکہ وہ اس سنہری موقع سے استفادہ کرنے کیلئے اپنے ساتھ ضرور بائیو ڈاٹاس کی کاپیز اور فوٹوز رکھیں تاکہ پیامات کی نشاندہی میں مشاورت کرسکے۔ جناب ایم اے قدیر ورکنگ پریسیڈنٹ، جناب میر انورالدین، ڈاکٹر ایس اے مجید (نائب صدور)، محمد تاج الدین، خدیجہ سلطانہ، ڈاکٹر دردانہ، محمد شاہد حسین، سید ناظم الدین، محمد احمد، احمد صدیقی مکیش، محمد نصراللہ خان، ایم اے واجد، ڈاکٹر ناظم الدین، لطیف النساء، انیس النساء، عرشیہ عامرہ، رفیعہ سلطانہ، ثانیہ، صالح بن عبداللہ باحاذق اور دوسروں نے بتایا کہ والدین پابندی وقت شرکت کریں۔ اس سے قبل جو دوبہ دو ملاقات پروگرام شہر اور اضلاع میں رکھے گئے وہاں والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے اپنے لڑکوں اور لڑکیوں کے رشتوں کے انتخاب میں پیشرفت کی اور وہ لڑکے اور لڑکیاں کامیاب ازدواجی زندگی گذار رہی ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9394801526 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT