Thursday , April 27 2017
Home / Top Stories / لڑکا پیدا نہ کرنے پر خاتون کو زہر دیکر مارنے کا سسرال والوں پر الزام

لڑکا پیدا نہ کرنے پر خاتون کو زہر دیکر مارنے کا سسرال والوں پر الزام

مظفر نگر:لڑکا پیدا کرنے میں ناکامی پر دوبچوں کی ماں کو سسرال والوں نے مبینہ طور پر زیر دیکر ماردیا۔

یہ واقعہ مظفر نگر کے جن ستھ پولیس اسٹیشن حدود میں پیش آیاجہاں پر متوفی لڑکی کے سسرال والوں پر الزام ہے انہوں نے والدین کو اطلاع دئے بغیر ہی متوفی خاتون کے آخری رسومات انجام دئے ہیں۔

پڑوسیو ں کی اطلاع پر پولیس حرکت میں آئی او رجمعہ کے روزدرمیان میں ہی مذکورہ خاتون کی آخری رسومات کوروک کر متوفی پنکی کے سسرال والوں کو گرفتار کرلیا ۔

شوہر کے خلاف بھی پولیس نے ایک مقدمہ درج کیاہے۔متوفی پنکی کے والدنے ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں انہوں نے الزام عائد کیاہے کہ سسرال والے ان کی بیٹی سے مزیدجہیز طلب کررہے تھے اور لڑکا پیدا نہ کرنے پر اسے مسلسل ہراساں وپریشان بھی کررہے تھے۔

انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ ملزمین نے پنکی کو زہر دیکر ماردیا اور بناء اطلاع اس کی آخری رسومات انجام دینے کی کوشش بھی کررہے تھے۔

پولیس نے بتایا کہ وہ مفرور شوہر کی تلاش کررہی ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT