Friday , October 20 2017
Home / ہندوستان / لڑکے کی پیدائش کی خواہش ، گولیاں کھانے سے نقصانات

لڑکے کی پیدائش کی خواہش ، گولیاں کھانے سے نقصانات

ادویات کے بیجا استعمال سے خواتین میں مختلف بیماریوں کی شکایت
نئی دہلی ۔ 21 مارچ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) راجیہ سبھا ارکان نے پارٹی خطوط سے بالاتر ہوکر لڑکے کی پیدائش کی خواہش رکھتے ہوئے میاں بیوی کی جانب سے ادویات کے استعمال پر تشویش ظاہر کی گئی اور کہاگیا کہ اس کی طرح ادویات کے استعمال کے باعث نومولود بچہ میں مختلف نقائص پیدا ہورہے ہیں ۔ وقفہ صفر کے دوران مسئلہ کو اُٹھاتے ہوئے بی جے پی رکن پارلیمنٹ ونئے پی ششرابودھے نے کہاکہ میاں بیوی کی جانب سے ایسی ادویات کے استعمال کے باعث نامکمل بچہ پیدا ہورہے ہیں ۔ بعض اوقات ان کے اندر جنس کا مسئلہ بھی پیچیدہ ہورہا ہے ۔ اور یہ لوگ زنخہ بن رہے ہیں ۔ لڑکا کی پیدائش کو یقینی بنانے کے ذہن کے ساتھ کئی شادی شدہ جوڑے ایسی ادویات کی تلاش میں لگے ہوئے ہیں جن کے تعلق سے ان کا ایقان ہے کہ اگر یہ ادویات استعمال کی جائیں تو انھیں یقینی طورپر لڑکا ہی تولد ہوگا ۔ اس سے اکثر جسمانی خرابیاں پیدا ہورہی ہے ۔ دوا بیچنے والے لوگ پاؤڈر یا جڑی بوٹی کی شکل میں دوا تیار کرکے لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ لڑکے کی خواہش رکھنے والے والدین جب ان دواؤں کو استعمال کرتے ہیں تو بچہ ذہنی طورپر بھی معذور پیدا ہوتا ہے اور جسمانی طورپر بھی اس کی جنسیت میں نقص دیکھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT