Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / لکثرری کار کا سرقہ ، نوجوان گرفتار

لکثرری کار کا سرقہ ، نوجوان گرفتار

حیدرآباد ۔ /17 ڈسمبر (سیاست نیوز) لکژری کار میں تفریح کا شوق ایک نوجوان کیلئے مہنگا ثابت ہوا ۔ بنجارہ ہلز سید نگر کے ساکن 28 سالہ محمد نظیر کو پولیس نے اوڈی لکژری کار کا سرقہ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب نظیر رسیلس اسپوکن انگلش کے ڈائرکٹر ظہیر کے پاس ڈرائیور کی حیثیت سے ملازمت کیا کرتا تھا اور وہ گزشتہ ماہ 12 کو اپنے مالک کو بغیر اطلاع کار کے ہمراہ غائب ہوگیا ۔ اس سلسلے میں بنجارہ ہلز پولیس نے ایک ایف آئی آر درج کرکے کار کی تلاش شروع کردی تھی اور تین دن قبل کار کو شمس آباد ایرپورٹ کی پارکنگ سے برآمد کیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ نظیر نے اوڈی کار میں تفریح کے بعد اسے ایرپورٹ پر چھوڑ کر ممبئی فرار ہوگیا تھا لیکن پولیس نے اس کا کامیاب طور پر پتہ لگالیا اور ممبئی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ تحقیقات کے دوران گرفتار ڈرائیور نے یہ بتایا کہ پی وی آر ایکسپریس وے میں تیز رفتار سے کار چلانے اور تفریح کے شوق کے سبب سرقہ کیا تھا اور ایرپورٹ جانے والے پیاسنجر کو شیئرنگ ٹیکسی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے حاصل کردہ رقم کار کے ڈیزل کیلئے استعمال کیا کرتا تھا ۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے مسروقہ کار برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT