Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں آلودگی ، عوام کو مشکلات کا سامنا

لکھنؤ میں آلودگی ، عوام کو مشکلات کا سامنا

لکھنؤ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) دارالحکومت دہلی کے بعد اب اُترپردیش کا دارالحکومت لکھنؤ آلودگی کا شکار ہوگیا ہے جہاں لوگ دُھند کی وجہ سے پریشان ہیں۔ ریاست کے کئی حصوں میں آلودگی کی سطح میں 6 گنا اضافہ ہوا ہے۔ دو پہیوں کی گاڑی چلانے والوں کی آنکھوں میں جلن کی شکایات ہیں۔ اترپردیش میں جہاں اسمبلی انتخابات قریب ہیں، آلودگی کے مسئلہ کو بھی سیاسی شکل دے دی گئی۔ چیف منسٹر اکھیلیش یادو نے آلودگی میں اضافہ کی وجوہات کی تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے طنز کیا کہ اکھیلیش کو خاندانی جھگڑا چھوڑ کر آلودگی کے بارے میں فکر کرنی چاہئے۔ بی جے پی نے الزام عائد کیا کہ سماج وادی پارٹی حکومت عام آدمی کو نظرانداز کرکے انتخابی تیاریوں میں لگی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT