Wednesday , March 29 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں جعلی نوٹ برآمد، دو خواتین سمیت 3 گرفتار

لکھنؤ میں جعلی نوٹ برآمد، دو خواتین سمیت 3 گرفتار

لکھنؤ، 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کی لکھنؤ پولیس نے وکاس نگر علاقے سے جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کی دو خواتین سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے ان کے پاس سے تقریباً ایک لاکھ 79500 روپے کے جعلی نوٹ برآمد کئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل رات وکاس نگر علاقے میں کرائم برانچ نے اطلاع ملنے کی بنیاد پر ماما لائن چوراہا کے قریب ٹریک پر تھیلے لئے کھڑے محمد خالد نامی شخص کو پکڑا۔ تلاشی لینے پر اس کے تھیلے سے 2000 ہزار روپے کے 26 جعلی نوٹ اور 500 روپے کے 255 نوٹ یعنی ایک لاکھ 79500 روپے برآمد کئے ۔ علی گنج سیکٹر 32 میں ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے بڑی تعداد میں نامکمل چھپے نوٹ ، ایک پرنٹر، دو لیپ ٹاپ وغیرہ برآمد کئے گئے ۔موقع پر موجود ریتو ترپاٹھی اور ونیتا پانڈے کو خاتون پولیس نے پکڑ لیا۔ گومتی نگر کی رہنے والی دونوں خواتین جعلی نوٹ تقسیم کرنے کا کام کرتی تھی۔ پولیس ان لوگوں کے دیگر ساتھیوں کے بارے میں پتہ لگا رہی ہے۔جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والے گروہ کو پکڑنے پر سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ منزل سینی نے پولیس پارٹی کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT