Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں پہلی خاتون ایس ایس پی منزل سینی کا تقرر

لکھنؤ میں پہلی خاتون ایس ایس پی منزل سینی کا تقرر

لکھنؤ،18مئی(یواین آئی)محترمہ منزل سینی کی آزادی کے بعد سے ریاست اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس (ایس ایس پی )کے عہدے پر پہلی خاتون ایس ایس پی کی حیثیت سے تقرری کی گئی ہے ۔ لیڈی سنگھم کے نام سے مشہور انڈین پولس سروس(آئی پر ایس )کی افسر محترمہ سینی کا شمار پولس کے تیز طرار افسروں میں ہوتا ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلی اکھیلیش یادو کے آبائی ضلع اٹاوہ میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آٖف پولس کے عہدے پر تعینات محترمہ سینی کو پیر کو لکھنؤکی ایس ایس پی بنایا گیا تھا۔آزاد کے بعد یہ پہلا موقع تھا جب آئی پی ایس اور پرووینشیل پولس سروس(پی پی ایس )کی کسی خاتون افسر کو اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ کا سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولس بنایا گیا تھا۔ لیکن پیر کی رات میں ہی محترمہ سینی کے تبادلے کا حکم جلد بازی میں منسوخ کردیا گیا جبکہ لکھنؤ کے سینئر پولس سپرنٹنڈنٹ راجیش پانڈے کو ہٹاکر ان کی تقرری کرنے کے لئے ویٹنگ افسروں کی فہرست میں رکھا گیا ۔ اس حکم کو بھی جاری ہوئے 24گھنٹے نہیں گزرے تھے کہ انتظامیہ نے اپنے حکم میں ایک با ر پھر ترمیم کرتے ہوئے محترمہ منزل سینی کو ہی لکھنؤ کی ایس ایس پی بنانے کا حکم جاری کردیا اور اس طرح لکھنؤکو پہلی خاتون ایس ایس پی مل گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT