Monday , April 24 2017
Home / ہندوستان / لکھنؤ میں 24 لاکھ 87 ہزار 500 کے پرانے نوٹ برآمد

لکھنؤ میں 24 لاکھ 87 ہزار 500 کے پرانے نوٹ برآمد

لکھنؤ10اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش میں لکھنؤ کے پارا علاقے سے پولیس نے تلاشی کے دوران ایک گاڑی سے 24 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے ۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ کل آدھی رات کے وقت تلاشی کے دوران ہردوئی راستے پر ایک گاڑی سے 24 لاکھ 87 ہزار 500 روپے کے پرانے نوٹ برآمد کئے ۔ برآمد شدہ نوٹ ایک ہزار اور 500 روپے کے ہیں۔ گاڑی میں ایس پی مشرا وغیرہ چار افراد سوار تھے ۔اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے انکم ٹیکس اور ریزرو بینک کے حکام کو آگاہ کیا گیا ہے ۔ کار ایک اسکول آپریٹر کی بتائی جا رہی ہے ۔ پکڑے گئے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT