Tuesday , April 25 2017
Home / Top Stories / لکھنو: مایاوتی نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا

لکھنو: مایاوتی نے حلف برداری تقریب کا بائیکاٹ کیا

لکھنو: بہوجن سماج پارٹی سربراہ مایاوتی نے آدتیہ ناتھ کی تقریب حلف برداری کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہاکہ آر ایس ایس کے فرد ادتیہ ناتھ کو چیف منسٹر بناتے ہوئے زعفرانی پارٹی 2019کے لوک سبھا انتخابات ترقی کے نعرے پر نہیں بلکہ ووٹوں کی تقسیم کے ذریعہ لڑنا چاہتی ہے۔مایاوتی نے کہاکہ انہیں تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے دعوت نامہ ملا لیکن انہوں نے بائیکاٹ کیا۔

مایاوتی نے کہاکہ بی جے پی نے آر ایس ایس کی ایماء پر آدتیہ ناتھ کو چیف منسٹر بناتے ہوئے پسماندہ طبقات اور برہمنوں کے ساتھ دغا بازی کی ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT