Sunday , June 25 2017
Home / Top Stories / لکھنو میں بڑا منگل کے موقع پر مسلم ‘ہندو‘ سکھ اور عیسائی ہوئی ساتھ

لکھنو میں بڑا منگل کے موقع پر مسلم ‘ہندو‘ سکھ اور عیسائی ہوئی ساتھ

لکھنو:ریاست کے صدر مقام میں پہلے ’بڑا منگل‘ ایک خصوصی تہوار کے موقع پر ہزاروں افراد ہنومان مند پرمنگل کے روز جشن منانے کے لئے جمع ہوئے۔

فرقہ وارانہ کشیدگی کو مٹانے کے لئے مسلم‘ ہندو‘ سکھ اور عیسائی تما م عقائد کے لوگوں میں بھنڈاری کی تقسیم میں بھی حصہ لیا۔ مذکورہ پروگرام شولڈر ٹو شولڈر ( ایس ٹوایس) نے منعقد کیاتھاجس کا مقصد شہریوں میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔

آصف خان ایس ٹو ایس کے رکن نے ٹائمز آف انڈیا سے کہاکہ’’ تمام مذاہب کے والینٹرس‘ ہندو‘ مسلم’ سکھ ‘ عیسائی اور دیگر عقائد کے لوگ بھی یہاں پر عقیدت مندوں کی خدمت کے لئے پہنچے ہیں۔ اس سے لکھنو کی ثقافتی تہذیب کے متعلق بھی لوگوں کوپتہ چلا ہے‘‘۔

ریاست کے سینکڑوں مقامات پر ’بھنڈارا ‘ کا اہتمام کیاگیا تھا جہاں پر لوگوں کو میٹھائی‘ کھانا‘ پیزا ورفراہم کیاگیا۔اس موقع پر صبح کے اولین ساعتوں میں عقیدت مند ہنومان مندر پر پہنچے اور جشن میں حصہ لیا

ہندوکیلنڈر کے مہینے’جیتھ‘ کے تمام منگل کو اترپردیش اور پڑوسی ریاستوں میں بطور بڑامنگل تہوار منایاجاتا ہے

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT