Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / لگتا ہے اکرم کی عمر زیادہ ہوگئی:وقار یونس

لگتا ہے اکرم کی عمر زیادہ ہوگئی:وقار یونس

کراچی ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے اپنے ٹوئٹر پیغام کے ذریعہ ساتھی فاسٹ بولر وسیم اکرم کے اس بیان کی تردید کی ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ وقار یونس نے انیل کمبلے کو 1999ء میں نئی دہلی ٹسٹ کی دوسری اننگز میں دس وکٹوں سے محروم رکھنے کی تجویز دی تھی۔ ساوبق اوپنر وریندر سہواگ نے بھی انیل کمبلے کی اننگز میں دس وکٹوں کی 18 ویں سالگرہ پر وسیم اکرم کا بیان اپنے ٹوئٹ میں نقل کیا کہ ’’جب انیل کمبلے نو وکٹیں لے چکے تھے تو وقار یونس نے کہا کہ رن آؤٹ ہونے کے بارے میں کیا خیال ہے تاکہ کمبلے کو دس وکٹیں نہ مل سکیں۔‘‘ اکرم کے اس بیان پر وقار یونس نے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں ہوا تھا لیکن شاید وسیم اکرم کی عمر کچھ زیادہ ہو گئی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT