Sunday , August 20 2017
Home / شہر کی خبریں / لگڑا پاٹی راج گوپال راؤ عرصہ بعد سرگرم

لگڑا پاٹی راج گوپال راؤ عرصہ بعد سرگرم

چیف منسٹر کے سی آر کی زبردست ستائش ۔ یادادری مندر میں درشن
حیدرآباد ۔ 14 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش کی تقسیم کے شدید مخالف لیڈر وجئے واڑہ کے ایم پی لگڑا پاٹی راجگوپال پھر سے سرگرم سیاست میں واپس آئے ہیں ۔ تلنگانہ کے قیام اور آندھرا پردیش کی تقسیم کے بعد وہ سیاسی روپوش کی زندگی گذار رہے تھے ۔ ہفتہ کے دن اچانک وہ سنکرانتی کے موقع پر نمودار ہوئے اور یادادری مندر پہونچکر پوجا کی ۔ انہوں نے اس علاقہ میں وسیع پراجکٹ کی کاموں کی ستائش کی ۔ اس کے علاوہ انہوں نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کی بھی زبردست ستائش کرتے ہوئے انہیں ترقیاتی کاموں کے لیے مبارکباد دی ، راج گوپال نے مندر میں پوجا کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہ تلنگانہ کی ترقی کے لیے کے سی آر کا رول قابل ستائش ہے ۔ یاداردی کو ترقی دینے کے لیے انہوں نے اچھا قدم اٹھایا ہے ۔ اس علاقہ میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں ۔ یہ علاقہ تروملا کی طرح مقبول ہوگا ۔ کے چندر شیکھر راؤ کے کاموں کو دیکھ کر انہوں نے کہا کہ کے سی آر کا نام تلگو ریاستوں کی تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھا جائے گا ۔ لگڑا پاٹی کا یہ تبصرہ اور تلنگانہ چیف منسٹر کے لیے ستائشی بیان دینا سب سے بڑی حیرت انگیز تبدیلی ہے جب کہ وہ تلنگانہ تحریک کے دوران کے سی آر کے شدید مخالف تھے ۔ انہوں نے کے سی آر کے برت کو مضحکہ خیز قرار دیا تھا ۔۔

TOPPOPULARRECENT