Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / لگڑا پاٹی کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ سے انکار

لگڑا پاٹی کا سیاسی صورتحال پر تبصرہ سے انکار

حیدرآباد۔/22جون، ( این ایس ایس ) وجئے واڑہ کے سابق رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راجگوپال نے موجودہ سیاسی صورتحال پر ردعمل سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں اور کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ وہ اپنی نئی کار کے رجسٹریشن کیلئے خیریت آباد آر ٹی اے دفتر آئے ہوئے تھے۔ انہوں نے آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں کے ٹرانسپورٹ کمشنرس سے ملاقات کی۔ جب میڈیا کے نمائندوں کو یہ اطلاع ملی کہ لگڑا پاٹی یہاں موجود ہیں تو انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال کے بارے میں سوالات کئے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ریاست کی تقسیم کے بعد وہ سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرچکے ہیں۔ واضح رہے کہ لگڑا پاٹی راجگوپال نے تلنگانہ تحریک کے دوران مرکز کی جانب سے ریاست کو تقسیم کرنے کی صورت میں سیاست چھوڑدینے کا عہد کیا تھا

چنانچہ آندھرا پردیش کی تقسیم کے فوری بعد انہوں نے خود کو سیاست سے دور رکھا ہے۔

TOPPOPULARRECENT