Saturday , May 27 2017
Home / شہر کی خبریں / لیبر اصلاحات شفافیت، جوابدہی، وزارت لیبر روزگار کے کارنامے

لیبر اصلاحات شفافیت، جوابدہی، وزارت لیبر روزگار کے کارنامے

پراویڈنٹ فنڈ کمشنرس سے مرکزی وزیر بنڈارودتاتریہ کا خطاب
حیدرآباد۔/7مئی، ( این ایس ایس ) لیبر اصلاحات، ای گورننس، شفافیت اور جوابدہی وزارت لیبر و روزگار کے کارنامے ہیں، مرکزی مملکتی وزیر لیبر و روزگار بنڈارو دتاتریہ نے آج حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں پراویڈنٹ فنڈ کمشنرس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہیاورکہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے غربت کو ختم کرنے کے پروگرامس شروع کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک میں لاکھوں ورکرس کی رقم کے ٹرسٹیز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارت لیبر، روزگار نے کئی تبدیلیاں لائی ہیں جیسے شفافیت، جوابدہی، ریسپانسیو ایڈمنسٹریشن اور ای گورننس۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ سال 2016-17 کیلئے ای پی ایف شرح سود 8.65% مقرر کی گئی ہے۔ جامع کیڈر ای اسٹرکچرنگ کے نتیجہ میں ای پی ایف آرگنائزیشن کے کئی گروپ ’ اے ‘ آفیسرس کو ترقی حاصل ہوئی۔ 6 ہزار گروپ ’ بی ‘ اور 5 ہزار گروپ ’ سی ‘ اسٹاف کو بھی ترقی حاصل ہوئی۔ ملک میں 21ای پی ایف زونل آفسیس قائم کئے گئے۔ آندھرا پردیش اور تلنگانہ ریاستوں میں علحدہ پی ایف زونل آفسیس ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT