Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / لیبر طیبہ کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ

لیبر طیبہ کی فلاح و بہبود کیلئے مرکزی حکومت سنجیدہ

وظیفہ اور بونس پر قانون سازی، مرکزی وزیر لیبر بنڈارو دتاتریہ کی پریس کانفرنس
حیدرآباد۔17اپریل(سیاست نیوز) یونین منسٹر بنڈارو دتاتریہ نے مرکزی حکومت کو ملک کے لیبر طبقے کی فلاح وبہبود میںسنجیدہ قراردیتے ہوئے کہاکہ نریندر مودی حکومت نے لیبر طبقے کی فلاح وبہبود کے لئے درکار اقدامات کو عملی جامہ پہناتے ہوئے ایک ہزار روپئے وظیفہ اور بونس کی اجرائی کا فیصلہ لیاہے۔ آج یہاں حیدرآباد میںبی جے پی پارٹی دفتر میںمنعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بنڈارو دتاتریہ نے لیبر سے متعلق یونیورسل ویچ ایکٹ اور اچیومنٹ ایکٹ میں ترمیم کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلوں سے بھی میڈیا کو واقف کروایا۔انہوں نے کہاکہ ایوان راجیہ سبھا میںکانگریس او ربائیں بازو جماعتوں کے غلبے کے سبب نئے ایکٹ میںرکاوٹیں کھڑا ہونے کا خدشہ لاحق ہے تاہم مرکزی حکومت لیبر طبقے کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو ختم کرنے میںسنجیدگی کا مظاہرہ کریگی ۔ انہوں نے کہاکہ این ڈی اے حکومت کے اقتدار میںآنے کے بعد مزدور او رکسانوں کے مسائل کے جائزہ لینے کے بعد چھ ریاستی کانفرنسوں کا انعقاد عمل میںلایاگیا جو مزدور وکسانوںکی فلاح وبہبود کے لئے درکار اصلاحات میںمعاون ثابت ہوا۔انہوں نے ریاست تلنگانہ میں خشک سالی سے متاثرہ اـضلاع میںراحت پہنچانے کے متعلق مرکزی حکومت کے فیصلوں سے بھی میڈیا کو واقف کروایا اور کہاکہ ریاستی حکومت کی جانب سے اس ضمن میںرپورٹ درکار ہے جس کے بعد فنڈز کی اجرائی بھی عمل میںائے گی ۔انہوں نے ریاست تلنگانہ کے ضلع کھمم‘ عادل آباد‘ کریم نگر ‘ نظام آباد‘ رنگاریڈی اور نلگنڈہ کو خشک سالی کاشکار اضلاع قراردیا اور کہاکہ مذکورہ اضلاع میں راحت پہنچانے کی غرض سے مرکزی حکومت بڑے پیمانے پر اقدامات کرے گی۔

TOPPOPULARRECENT