Monday , May 22 2017
Home / ہندوستان / لیبر قوانین کو آسان بنانا ضروری: دتاتریہ

لیبر قوانین کو آسان بنانا ضروری: دتاتریہ

جے پور4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر مملکت برائے لیبر بنڈارو دتاتریہ نے لیبر قوانین کے آسان بنانے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے کہا ہے کہ ا یسانہ ہونے کی وجہ سے نئی صنعتوں کے قیام میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لیبر ڈیپارٹمنٹ کے علاقائی کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے دتاتریہ نے کہا کہ متعددممالک کی صنعتیں ہندوستان میں اپنی یونٹ قائم کرنا چاہتی ہیں لیکن یہاں کے لیبر قوانین کے پیچیدہ ہونے کی وجہ سے وہ پیچھے ہٹ جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون کوآسان بنانے سے ان پر عمل آوری بھی آسان ہوتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سادہ قانون ہونے سے زیادہ سے زیادہ صنعتیں لگیں گی اور لوگوں کو روزگار مل سکے گا۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ لیبر قوانین کو آسان بنانے کے لئے پارلیمنٹ میں کئی قوانین منظور کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں لیبر قانون منظور کرانے میں کافی رکاوٹ آتی ہے لیکن ان کی وزارت کو اس میں کافی کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حال ہی میں منظور کئے گئے چائلڈ لیبر قانون سے بچوں سے مزدوری کرانا مشکل ہوگا اور  اطفال کارکنوں کو کافی تحفظ مل سکے گا۔ انہوں نے راجستھان اور مہاراشٹر حکومتوں کی طرف سے لیبر قوانین میں کی جانے والی اصلاحات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مرکز اور ریاستی حکومتیں مل کر کام کرنے سے ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔ اس کانفرنس میں کئی ریاستوں کے لیبر وزیر اور سکریٹری حصہ لے رہے ہیں۔
ایس بی آئی کا معطل کھاتوں کی تفصیل بتانے سے انکار
نئی دہلی 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی نے معطل بینک کھاتوں میں پڑی رقم کی تفصیل کے تبادلہ سے انکار کردیا ہے۔ اِن کھاتوں میں اُن کسٹمرس کی سود کی رقم ہے جو مذہبی وجوہات کے سبب اِسے حاصل نہیں کرتے ہیں۔ آر ٹی آئی عرضی کے جواب میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے کہاکہ وہ اِس قسم کے معلومات فراہم نہیں کرسکتے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT