Wednesday , August 23 2017
Home / عرب دنیا / لیبر کیمپ آتشزدگی، 438 مزدوروں کا سامان خاکستر

لیبر کیمپ آتشزدگی، 438 مزدوروں کا سامان خاکستر

دوحہ ۔23اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) شہانیہ علاقہ میں واقع ورکروں کے کیمپ میں اچانک بھڑک اٹھی آگ میں کم از کم 438 تارکین وطن مزدوروں کے پاسپورٹس جل کر خاکستر ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ ورکروں میں سمجھا جاتا ہے کہ ہندوستانی، فلپائنی اور نیپالی ورکروں کی اکثریت ہے جو ایک تعمیراتی کمپنی کے لئے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ فلپائن کے سفارتخانہ میں لیبر اتاشی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے مسٹر لیو پولڈ وجیس جنہوں نے بعد میں تقریباً 70 فلپائن متاثرہ مزدوروں سے ملاقات کی گلف ٹائمز کو بتایا کہ حادثہ کے وقت مزدور، لیبر کیمپ میں نہیں تھے بلکہ وہ تعمیراتی سائٹ پر کام کررہے تھے جس کے باعث کوئی لیبر زخمی یا فوت نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مقامی حکام آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ چلانے مصروف تحقیقات ہیں۔ ڈاکٹر جیس کے مطابق متاثرہ مزدوروں کو اس علاقہ کے ایک اور کیمپ منتقل کردیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بات بھی نوٹ کئے کہ آجر سفارت خانہ کے عہدہ داروں اور قطری حکام کے ساتھ مکمل تعاون کررہے ہیں۔ فی الوقت اس بات پر غور کیا جارہا ہے کہ متاثرہ ورکروں کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ آتشزدگی میں تمام ورکرس کے کپڑے، سفری دستاویزات اور یہاں تک کہ رقومات جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فلپائنی سفارت خانہ کے لیبر اتاشی کے مطابق وہ لوگ اپنے برادران وطن سے ان متاثرہ مزدوروں کی مدد کی اپیل کررہے ہیں۔ دیگر برادریوں کی جانب سے بھی سماجی رابطہ کی سائٹس پر کپڑے، بیاگس، بلینکٹس اور دیگر سازو سامان کا عطیہ دینے کی درخواستیں کی جارہی ہیں۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی بعض گروپوں نے چندے اکٹھا کرنا شروع کردیئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT