Tuesday , September 19 2017
Home / دنیا / لیبیائی فوج کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

لیبیائی فوج کی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک

سرتے 19 اگست (رائٹر) لیبیا ئی فوج کے ذریعہ دولت اسلامیہ کے مضبوط ترین گڑھ سرتے میں جاری مہم کے دوران کم از کم 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور تقریبا ساٹھ دیگر زخمی ہو گئے ۔لیبیا ئی فوجی ذرائع کے مطابق دولت اسلامیہ کے سرتے میں واقع ٹھکانوں کے خاتمے کیلئے جاری مہم کے دوران مجموعی طورپر 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ مہم میں امریکی فوج لیبیائی فوج کی مدد کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ دولت اسلامیہ سے نمٹنے کے لیے لیبیا کی فوج کو مدد فراہم کرنے کے لیے گذشتہ یکم اگست سے امریکی ایئر فورس علاقے میں فضائی حملے بھی کر رہی ہے ۔ اس دوران دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر مجموعی طورپر 62 حملے کئے گئے ۔لیبیا فوج کے مطابق جس علاقے میں ایک ہفتے پہلے آئی ایس کا قبضہ تھا وہاں اب سرکاری فوج کا کنٹرول ہے ۔واضح رہے کہ گزشتہ برس آئی ایس نے سرت پر اپنا قبضہ جما لیا تھا۔ علاقہ سے آئی ایس کو بھگانے کے لئے فوج کی جانب سے گذشتہ تین مہینہ سے مہم چلائی جا رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT