Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / لیبیامیں دو ہندوستانی شہریوں کا اغوا تحفظ و سلامتی کیلئے طرابلس میں سفارت خانہ کی مساعی

لیبیامیں دو ہندوستانی شہریوں کا اغوا تحفظ و سلامتی کیلئے طرابلس میں سفارت خانہ کی مساعی

نئی دہلی ۔ 16 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) جنگ سے تباہ حال لیبیا کے علاقہ ترتے میں آج دو ہندوستانیوں کا اغواء کرلیا گیا جبکہ دیگر دو ہندوستانی گذشتہ دیڑھ ماہ سے اسلامی عسکریت پسندوں کی تحویل میں ہے۔ وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ ’’طرابلس میں ہمارے مشن کو یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دو ہندوستانی شہری اوڈیشہ فراوش رنجن سامن اور آندھراپردیش کے راما مورتی کوسانم کا سرتے کے ابن سینا ٹاؤن سے اغواء کرلیا گیا جہاں وہ اپنی خدمات انجام دے رہے تھے، انہیں حراست میں رکھا گیا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور عاجلانہ رہائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طرابلس میں ہندوستانی مشن اس واقعہ کی توثیق اور دیگر معلومات حاصل کررہا ہے۔ مقامی عوام سے رابطہ برقرار ہے جو دونوں ہندوستانی شہریوں کی حفاظت اور رہائی میں مدد کرسکتے ہیں۔ اس مسئلہ کو سفارتی سطح پر رجوع کیا گیا ہے۔ سرتے پر داعش کا کنٹرول ہے جہاں سے وہ وسطی لیبیا تک اپنے اثرورسوخ کو فروغ دے رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT