Friday , October 20 2017
Home / دنیا / لیبیا سے یورپ آنیوالے 500 تارکین وطن کو بچالیا گیا

لیبیا سے یورپ آنیوالے 500 تارکین وطن کو بچالیا گیا

بارسلونا۔ 10 نومبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسپین کی بحریہ نے لیبیا سے یورپ آنے والے 500 تارکین وطن کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا۔ بچ جانے والے افراد میں مرد، خواتین، کم عمر نوجوان اور 2 بچے شامل ہیں۔ ان میں سے اکثر افراد نے لائف جیکٹس پہن رکھی تھیں، تارکین وطن 20 میٹر لمبی ایک کشتی میں سوار ہو کر بحر میڈیٹرین کو عبور کر کے یورپ کے ممالک جانا چاہتے تھے۔ بحریہ کی بچاؤ مہم میں 6 گھنٹے لگے جبکہ اسی دوران ایک صومالی خاتون نے بچی کو بھی جنم دیا۔ اب تک تقریباً تین ہزار تارکین وطن مختلف سمندری راستوں سے یورپ آتے ہوئے خطرناک لہروں کی نذر ہو کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ 7 لاکھ افراد ایسے بھی ہیں جو یورپ پہنچنے میں کامیاب رہے۔

TOPPOPULARRECENT