Friday , October 20 2017
Home / دنیا / لیبیا : فوج کا دولت اسلامیہ کے ہیڈکوارٹر سرتے پر قبضہ

لیبیا : فوج کا دولت اسلامیہ کے ہیڈکوارٹر سرتے پر قبضہ

طرابلس ۔ 10 اگست (سیاست ڈاٹ کام) حکومت حامی فوج نے کہا کہ انہوں نے دولت اسلامیہ کے ہیڈکوارٹر واقع سرتے پر آج قبضہ کرلیا ہے۔ جہادیوں کو اس ساحلی شہر سے پسپا کردیا گیا۔ لیبیا حکومت کی حامی فوج نے کہا کہ جہادی شہر کے تین رہائشی علاقوں میں اور ساحل سمندر کے قریب ایک بنگلہ میں تھے، انہیں پسپا کردیا گیا۔ سرتے کی آزادی کا اعلان پورے شہر کو آزاد کروانے کے بعد کیا گیا۔ دولت اسلامیہ کے سرتے پر قبضہ سے مغربی ممالک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی اور یوروپ سے بحرروم کے پار اہم علاقوں پر جہادیوں کے قدم جمانے کا اندیشہ پیدا ہوگیا تھا۔ حکومت حامی فوج نے حالیہ دنوں میں شہر سرتے کیلئے اپنی جنگ میں شدت پیدا کردی تھی۔

TOPPOPULARRECENT