Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / لیبیا : قومی وفاق کی فورسز کا سِرت کی بندرگاہ پر کنٹرول

لیبیا : قومی وفاق کی فورسز کا سِرت کی بندرگاہ پر کنٹرول

طرابلس۔ 11 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) لیبیا میں قومی وفاق کی حکومت نے ہفتے کے روز اعلان کیا ہے کہ اس نے داعش تنظیم کے ساتھ جھڑپوں کے بعد دارالحکومت طرابلس سے 450 کلومیٹر مشرق میں واقع سرت کی بندرگاہ اور شہر کے مشرقی حصے میں واقع رہائشی علاقوں کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ فوجی آپریشن کیلئے مخصوص میڈیا سینٹر کے رکن رضا عیسی کے مطابق حکومتی فورسز نے سرت شہر کے شمال میں واقع بندرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے علاوہ شہر کے مشرقی حصے السواوہ سے شدت پسند تنظیم کے ارکان کو مار بھگایا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جمعہ کے روز ہوئی لڑائی میں عالمی برادری کی حمایت یافتہ سرکاری فورسز کے 11 ارکان ہلاک اور 45 زخمی ہوگئے۔کارروائی میں حکومتی فورسز نے ٹینکوں، بھاری توپ خانوں اور راکٹ لانچروں کا استعمال کیا۔رضا عیسی کا کہنا ہے کہ داعش تنظیم اب سرت شہر کے وسطی اور شمالی حصے کے درمیان پانچ کلومیٹر کے رقبے کے اندر محصور ہوگئی ہے۔یاد رہے کہ داعش جون 2015 سے سرت شہر پر قابض ہے جو یورپی ساحل سے تقریبا 300 کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT