Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / لیبیا میں اغوا شدہ دو میں سے ایک ہندوستانی فرار

لیبیا میں اغوا شدہ دو میں سے ایک ہندوستانی فرار

نئی دہلی ۔ 17 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) دو ہندوستانی شہری جن کا جنگ زدہ ملک لیبیا کے شہر سرتے سے اغوا کرلیا گیا تھا۔ قید سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اوڈیشہ کا متوطن پرواش رنجن سامل قید کرنے والوں کی حراست سے فرار ہوگیا اور اس نے اپنے ایک دوست کو اطلاع دی کہ وہ خیریت سے ہے۔ سامل کے علاوہ آندھراپردیش کا متوطن رامامورتی کوسلم کو بھی اغوا کرلیا گیا تھا جبکہ یہ دونوں سرتے میں ابن سینا کیلئے کام کررہے تھے۔ ذرائع کے بموجب کوسلم میں رہائی کی کوششیں جاری ہیں۔ اوڈیشہ کے شہر کیندرا پاڑا سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہندوستانی بائیو میڈیکل انجینئر پرواز رنجن سامل کے اہل خاندان نے دعویٰ کیا کہ انہیں سامل کا ایک ٹیلیفون کال آج دوپہر وصول ہوا حالانکہ اس نے کہا کہ اسے رہا کردیا گیا ہے لیکن اس کی آواز کشیدہ تھی۔ وہ ہکلا رہا تھا۔ پرواز نے اپنا پتہ نہیں بتایا۔ وہ کسی بچے کی طرح رو رہا تھا۔ اس نے ایک اجنبی اور مہمان دشمن سرزمین سے اسے بچا لینے کی درخواست کی۔ ٹیلیفون پر یہ بات چیت تین منٹ تک بھی جاری نہیں رہی سکیں۔ یہ معلوم کرنے کی کوشش پر کہ اس نے کہاں سے فون کیا تھا، پتہ چلا کہ ٹیلیفون نامعلوم ہے اور بات چیت کے بعد اسے بند کردیا گیا ہے۔ 48 سالہ سامل باغبان پور کیندرا پاڑا کا متوطن ہے جسے لیبیا کے جنگ زدہ صوبہ سرتے سے دولت اسلامیہ نے اغوا کرلیا تھ

TOPPOPULARRECENT